وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پیپلز پارٹی کے ارکان کی تقاریر پر معافی مانگ لی
سندھ اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ میں نے تمام ارکان کی تقاریر سنی ہیں، اس اسمبلی میں نوٹوں کی باتیں ہوئیں، تحریک انصاف کے حلیم عادل شیخ نے ایوان کو مچھلی بازار کہا،معاملہ مچھلی بازار سے بھی آگے نکل گیا اور ماحول خراب ہوا،،وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو عوام ہر بار سب سے زیادہ سیٹیں دے کر منتخب کرتے ہیں،،،میں نےاپنے اراکین سے کہا کہ اپنے لیڈر سے کچھ سیکھیں، بلاول بھٹو نے جو سنجیدگی دکھائی انہیں دیکھیں،ہمیں بڑی بڑی باتیں برداشت کرنا پڑیں گی،،، مراد علی شاہ نےکہا کہ میں اپنے اراکین کی طرف سے خود معافی مانگتا ہوں،،،میں خود ہجرت کر کے آیا ہوں، سندھ نے ہمیں اپنا کہا ہم سندھی ہوگئے۔۔