آزاد کشمیر: وزیر اعظم آج زلزلے سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے
اتوار کو چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے میرپور آزاد کشمیر میں زلزلے سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان (آج) پیر کو میرپور کا دورہ کریں گے۔ چیئرمین این ڈی ایم اے نے کہا کہ زلزلے کے باعث 5 ہزار گھر بری طرح متاثر ہو چکے ہیں، سب سے زیادہ تباہی ساہنگ کے قریب گائہں میں ہوئی۔ ان کا کہنا ہے کہ متاثرین کے لیے دواؤں اور راشن کی کمی نہیں ہے، متاثرین کے لیے حکومت پانچ پانچ لاکھ روپے کا اعلان کرچکی ہے، زلزلے سے پانچ سے چھ ہزار گھر شدید متاثر ہوئے ہیں۔