انڈونیشیا میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 30 ہوگئی، لاکھوں افراد بے گھر
نیشنل ڈیزاسٹر ایجنسی (بی این بی پی) کے ترجمان آگس ویبوو نے بتایا کہ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے اور 150 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دو لاکھ سے زائد افراد خیموں میں موجود ہیں، جن شہریوں کے گھر تباہ ہوئے تھے ان کے لیے اسپتالوں کے قریب یا اسکول کے برآمدوں میں خیمے لگائے گئے ہیں۔ انڈونیشیا کے حکام نے زلزلے کے بعد سمندر کے قریب رہائش پذیر شہریوں کو سونامی کے خدشے پر وسیع میدان میں منتقل کردیا حالانکہ حکام نے کسی قسم کے خطرے کے امکان کو مکمل طور پر مسترد کردیا تھا۔