ایران کے ساتھ مسائل کے حل کیلئے سیاسی حل کو ترجیح دیں گے:سعودی ولی عہد
سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ مسائل کے حل کیلئے فوجی کی بجائے سیاسی حل کو ترجیح دیں گے۔امریکی ٹیلی وژن کو ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور ایران کے درمیان جنگ سے عالمی معیشت تباہ ہو جائے گی اور تیل کی قیمتیں ناقابل یقین حد تک بڑھ جائیں گی۔محمد بن سلمان نے تجویز دی کہ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران کے صدر حسن روحانی سے ملاقات کرنی چاہئے تاکہ ایران کے ایٹمی پروگرام کے بارے میں معاہدے کا نیا مسودہ تیار کیا جاسکے۔