پاکستان،ملائیشیا اور ترکی کا بی بی سی کی طرز پر انگریزی چینل شروع کرنے کا فیصلہ،وزیراعظم
وزیراعظم عمران خان نے سوشل میڈیا پر نیو یارک میں اقوام کی جنرل اسمبلی کے حالیہ اجلاس کے موقع پر ترکی کے صدر رجب طیب اردوان اور ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد کے ساتھ ملاقات کی ایک تصویر جاری کی ہے جس میں انہوں نے بی بی سی کی طرز پر ایک انگریزی چینل شروع کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔وزیراعظم نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ مجوزہ چینل کے قیام سے مسلمانوں کو درپیش مسائل اجاگر کرنے کے علاوہ اسلام مخالف پروپیگنڈے کی روک تھام میں بھی مدد ملے گی