ہم نے بی بی سی طرز پرانگریزی چینل کے آغاز کا فیصلہ کیا ہے، وزیراعظم عمران خان
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان، ترکی اور ملائیشیا نے بی بی سی طرز پرانگریزی چینل کے آغاز کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہم نے میٹنگ میں بی بی سی کی طرز پر انگریزی چینل بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ انگریزی چینل کے ذریعے مسلمانوں کو درپیش مسائل اجاگر کریں گے، انگریزی چینل کے ذریعے اسلاموفوبیا کا مقابلہ کیا جائے گا۔