مردان میں دھماکا ، 3افرادجاں بحق ،12 زخمی
ابتدائی تفصیلات کے مطابق افسوسناک واقعہ مرادن کے شہیداں بازار میں ہوا، جہاں دھماکہ خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا جبکہ دھماکہ میں 3 افراد شہید اور12 زخمی ہوگئے ۔ پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے ۔اس حوالے سے انسپکٹر جنرل خیبر پختونخوا پولیس ثنا اللہ عباسی نے بتایا کہ دھماکے میں 3 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔واقعے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں.