کورونا: سندھ میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کے نفاذ کا امکان
کراچی: عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے پر حکومت سندھ کی جانب سے مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کے نفاذ کا امکان ہے۔ ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ کورونا کیسز میں اضافے پر مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن میں ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے گا۔حکومت سندھ کے محکمہ صحت کا اس سلسلے میں کہنا ہے کہ مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن والے علاقوں میں پولیس تعینات کی جائے گی۔ محکمہ صحت سندھ کے ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ متعلقہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسران کی مشاورت سے پولیس کو متعین کیا جائے گا۔ محکمہ صحت کے ذرائع سے بتایا ہے کہ اس ضمن میں کراچی پولیس چیف، ضلعی انتظامیہ اور ضلعی پولیس سربراہان کو باقاعدہ آگاہ بھی کردیا گیا ہے۔