شاہد خاقان عباسی کی نیب راولپنڈی میں پیشی
قومی احتساب بیورو(نیب)نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو آج طلب کر رکھا ہے۔سابق وزیراعظم آج قومی احتساب بیورو(نیب) راولپنڈی میں پیش ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو(نیب)کی جانب سے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو آج ایم ڈی منرل ڈیولپمنٹ کارپوریشن تعیناتی کیس میں طلب کیا گیا ہے ، شاہد خاقان عباسی کو بیان ریکارڈ کرنے کے لئے طلب کیا گیا ہے جبکہ تمام دستاویزات بھی ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ یاد رہے کہ قومی احتساب بیورو(نیب)خالد سجاد کھوکر کیخلاف اثاثوں کی تحقیقات بھی کر رہا ہے اور خالد سجاد کھوکھر کو تعینات شاہد خاقان عباسی نے کیا تھا۔