مکان کی دیوار گرنے سے 3 بچے جاں بحق:مانسہرہ
مانسہرہ میں مکان کی دیوار بچوں پر گرگئی جس کے نتیجے میں 3 بچے جاں بحق ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق مانسہرہ کے علاقے ڈودھیال تریڈہ میں مکان کی دیوار گرنے سے 3 بچے موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک بچی شدید زخمی ہوگئی ۔ پولیس کے مطابق مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت ملبے سے لاشیں اور زخمی بچی کو نکال کر ہسپتال منتقل کردیا ہے ۔ ہسپتال میں بچی کی حالت خطرے سے باہر ہے جبکہ ریسکیو اور پولیس بھی جائے حادثہ پر پہنچ گئی ۔