کورونا وائرس : دنیا بھر میں اموات 10لاکھ 12ہزار 657تک پہنچ گئیں
مہلک وبا کورونا وائرس سے دنیا بھر میں اموات 10لاکھ12ہزار657تک پہنچ گئیں ،مصدقہ کیسز کی تعداد 3کروڑ 38لاکھ 43ہزار974سے تجاوز کر گئی۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق دنیا بھر میں کورونا سے متاثر 2کروڑ51لاکھ48ہزار264افراد صحتیاب ہوئے اورایکٹیو کیسز کی تعداد 76لاکھ43ہزار53ہے۔ امریکہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں پہلے نمبر پر ہے جہاں 2لاکھ10ہزار785افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں اور 74لاکھ 61ہزار سے زائد افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں کورونا کیسزکی مجموعی تعداد 62لاکھ 25ہزار سے بڑھ گئی ۔ بھارت میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 97ہزار529ہو گئی ۔ برازیل کورونا سے متاثرہونے والے ممالک میں تیسرے نمبر پر ہے جہاں 47لاکھ80ہزار افراد متاثر ہوئے اور ایک لاکھ 43ہزار10اموات ہوئیں۔روس میں11لاکھ 67ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 20ہزار 545ہو گئی ۔کولمبیا کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں پانچویں نمبر پر ہے جہاں 25 ہزار828 اموات ہوئی ہیں جبکہ 8لاکھ 24ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ۔پیرو میں بھی8لاکھ سے11ہزار زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ 32ہزار396 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ سپین میں7لاکھ 58ہزارسے زائد افراد متاثر ہیں اور31ہزار 614اموات ہوئی ہیں۔رواں سال 24اپریل کو کورونا سے اموات کی تعداد2لاکھ تک پہنچ گئی تھی اورایک سے2لاکھ اموات کیلئے صرف 15دن کا وقت لگا۔ 13مئی تک دنیا بھر میں 3 لاکھ اموات رجسٹرڈ ہوئیں اور 2سے3لاکھ اموات تک پہنچنے میں 19دن لگے۔