کورونا وائرس:ملک بھر میں مزید 5افراد دم توڑ گئے ،اموات 6479ہو گئیں
مہلک وبا کورونا وائرس سے ملک بھر میں مزید 5افراد دم توڑ گئے، اموات 6479 ہو گئیں ،747نئے کیسز رپورٹ ہونے سے متاثرین کی مجموعی تعداد3 لاکھ 12 ہزار263ہوگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر(این سی او سی ) کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ24 گھنٹوں میں کورونا کے747نئے کیسز اور5 اموات رپورٹ ہوئیں۔ملک بھر میں کورونا ایکٹیو کیسز کی تعداد8ہزار903 ہے اور2لاکھ96ہزار881 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ 36 ہزار795ہوگئی ۔ پنجاب میں99 ہزار378، خیبر پختونخوا میں 37 ہزار776، بلوچستان میں15 ہزار257، اسلام آباد میں16 ہزار581، آزاد جموں و کشمیرمیں 2 ہزار698 اور گلگت میں3 ہزار778 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں 2 ہزار234 اور سندھ میں 2 ہزار497 اموات ہو چکی ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں اموات کی تعداد ایک ہزار 259، اسلام آباد میں 182، بلوچستان میں 145، گلگت بلتستان میں 88 اور آزاد کشمیر میں 74 ہو گئی ۔ پاکستان کے 735 ہسپتا لوں میں کورونا مریضوں کیلئے سہولیات ہیں اور ہسپتا لوں میں کورونا کے مریضوں کیلئے وینٹی لیٹرزکی تعدادایک ہزار920 ہے۔ملک میں 132 ٹیسٹنگ لیبارٹریز کام کر رہی ہیں اور متعدد شہروں میں ٹریس، ٹیسٹ اورقرنطینہ حکمت عملی موثر طریقے سے کام رہی ہے۔