اپوزیشن تحریک چلا کر معیشت اور قومی اداروں کو کمزور کرنا چاہتی ہے۔شوکت یوسفزئی
تحریک انصاف کے سینئر رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ اپوزیشن الزامات لگانا چھوڑ دے، اپوزیشن تحریک چلا کر معیشت اور قومی اداروں کو کمزور کرنا چاہتی ہے ۔ انہوں نے اپوزیشن کی طرف سے حکومت مخالف تحریک کا آغاز کرنے کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن الزامات لگانا چھوڑ دے اور لوٹی ہوئی دولت کا حساب دے، کرپٹ مافیا کی حکومت گرانے کی دھمکیاں گیدڑ بھبکیوں سے زیادہ کچھ نہیں، تحریک چلا کر اپوزیشن معیشت اور قومی اداروں کو کمزور کرنا چاہتی ہے۔