پاکستان تحریکِ انصاف کی مرکزی قیادت نے فردوس شمیم نقوی سے استعفیٰ طلب کر لیا۔
پاکستان تحریکِ انصاف کی مرکزی قیادت نے سندھ اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف فردوس شمیم نقوی سے استعفیٰ طلب کر لیا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی مرکزی قیادت کی جانب سے فردوس شمیم نقوی کو سندھ اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر کے عہدے سے مستعفی ہونےکی ہدایت کی گئی ہے۔ فردوس شمیم نقوی نے گیس کے بحران پر وزیرِ اعظم عمران خان سمیت وفاقی وزراء پر تنقید کی تھی اور بعد میں معذرت کر لی تھی۔ کراچی میں گیس کی قلت پر فردوس شمیم نقوی کا کہنا تھا کہ مجھے اس کی پرواہ نہیں کہ حکومت پی ٹی آئی کی ہے یا مسلم لیگ نون کی، میں تو شور مچاؤں گا۔ انہوں نے کہا تھا کہ کراچی میں گیس کی ڈیلیوری صحیح نہیں ہے، وزیرِ اعظم عمران خان سنیں، عمر ایوب اور ندیم بابر بھی سنیں، اب ان سب کو شرم دلائیں گے۔فردوس شمیم نقوی نے کراچی میں گیس کے بحران پر وزیرِ اعظم عمران خان پر برسنے کے کچھ گھنٹوں بعد اپنے لیڈر اور کارکنوں سے معافی مانگ لی تھی۔