بلوچستان کے تعلیمی اداروں میں کرونا وائرس کے 16 نئے کیسز رپورٹ،تعداد 541 ہوگئی
بلوچستان کے تعلیمی اداروں میں کرونا وائرس کے 16 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد تعلیمی اداروں سے سامنے آنے والے کوویڈ کیسز کی تعداد 541 ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت بلوچستان کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے تعلیمی اداروں میں کرونا وائرس کے 16 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ تعلیمی اداروں میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی تعداد 541 ہوگئی ہے۔