غریب لوگوں کو اوپرلاناہماراوژن ہے،وزیراعظم عمران خان
:وزیراعظم عمران خان ننے کہا ہے کہ غریب لوگوں کو اوپرلاناہماراوژن ہے،پسماندہ علاقوں کی ترقی پرخاص توجہ دےرہےہیں۔ یوایس ایف کاسندھ،بلوچستان میں ہائی اسپیڈ براڈ بینڈ سروسزفراہمی کامعاہدہ ہوا ، وزیراعظم عمران خان نےتقریب سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ براڈبینڈ سروسزکی فراہمی کامعاہد ہ خوش آئندہے،بلوچستان میں بہت غربت ہے،کئی علاقوں کونظراندازکیاگیاْ وزیراعظم کا کہنا تھاکہ 60کی دہائی میں ملک تیزی سےترقی کررہاتھا، دنیامیں ترقی انصاف پرنہیں ہوتی تواثرات کاسامناکرناپڑتاہے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ منی لانڈرنگ کاقانون بھی طاقتورلوگوں کونہیں پکڑسکتا، اکستان میں ایلیٹ کلاس کے لیے پالیسیاں بنائی گئیں۔ ایک وقت پاکستان جنوبی کوریااورملائشیاکےلیےرول ماڈل تھا،جنوبی کوریا،ملائیشیاجیسےملک ترقی میں ہم سےآگےنکل گئے،بدقسمتی سےملک میں تعلیم کانظام یکساں نہیں،انصاف،ترقی کےکم مواقع سےمعاشرےپراثرپڑتاہے۔ وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھاکہ نظام تعلیم میں بھی بہتری کی ضرورت ہے،تعلیمی نظام میں تفریق ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے،رابطوں کےفروغ سےترقی کےمواقع پیداہوتےہیں۔سوئی کاعلاقہ گیس کےذخائرکےباوجود پیچھےرہ گیا۔