بابری مسجد کا فیصلہ انتہا پسند بھارتی نظام عدل کی عکاسی کرتا ہے: دفتر خارجہ
پاکستان نے ایودھیا میں تاریخی بابری مسجد کو منہدم کرنے کے ذمے داروں کی 'شرمناک' بریت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی عدلیہ انصاف کی فراہمی میں ناکام ہو گئی اور یہ فیصلہ حکومت کے زیر اثر انتہا پسند نظام عدل کی عکاسی کرتا ہے۔دفتر خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستان 1992 میں ایودھیا میں صدیوں پرانی بابری مسجد کو منہدم کرنے کے ذمے دار مجرموں کی شرمناک بریت کی شدید مذمت کرتا ہے۔