سیف سٹیز کیمروں کے ذریعے 99ای چالان کرنے والی نادہندہ گاڑی پکڑ لی گئی
پنجاب سیف سٹیزاتھارٹی نے'' 99 ای چالان '' جمع نہ کروانے والی نادہندہ کار پکڑوا دی،تفصیلات کے مطابق پنجاب سیف سٹیزاتھارٹی کیمروں کے ذریعے سرویلنس کے دوران سوزوکی کلٹس گاڑی کو چوبرجی چوک کے پاس چیک کیا گیا۔جس پر موقع پر موجود ٹریفک وارڈنزکے ذریعے گاڑی کو پکڑوا یا گیا۔ٹریفک پولیس کو اتھارٹی کی جانب سے فراہم کی گئی ایپ کے ذریعے گاڑی کے ای چالان چیک کیے گئے جس پر مذکورہ گاڑی 99ای چالان کی نادہندہ نکلی۔جرمانے کی رقم جمع نہ کروانے پر گاڑی کو تھانہ لٹن روڈ میں بند کروا دیا گیا۔نادہندہ گاڑی کے مالک کے ذمہ واجب الادارقم کل 48,800ْ/- روپے بنتی ہے جو کہ ادا کرنے پر گاڑی چھوڑ دی جائیگی۔ترجمان پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے مطابق ای چالان نادہندہ گاڑیوں کیخلاف سٹی ٹریفک پولیس اور سیف سٹیز کا مشترکہ آپریشن جاری ہے۔اتھارٹی کی جانب سے سٹی ٹریفک پولیس کو ڈیوائسزاور پرنٹر بھی فراہم کئے گئے ہیں۔ڈیوائسز کی مدد سے باآسانی ای چالان نادہندہ گاڑیوں کا پتہ کیا جاسکتا ہے۔سٹی ٹریفک پولیس نے بھرپور ایکشن لیتے ہوئے اب تک 11ہزار 610 ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے کاغذات کو قبضہ میں لیا ہے۔ ٹریفک پولیس کی 17 ٹیمیں ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے خلاف کارروائی بھی کررہی ہیں۔شہری echallan.psca.gop.pkسے اپنے ای چالان چیک کر سکتے ہیں۔