12سال اور زائد عمر کے بچوں کی سکولوں کی سطح پر بھی ویکسینیشن کی جائے گی۔ نوشین حامد
پارلیمانی سیکرٹری صحت نوشین حامد نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کا ڈیلٹا ویرینٹ بچوں کو زیادہ متاثر کر رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 12 سال اور زائد عمر کے بچوں کی سکولوں کی سطح پر بھی ویکسینیشن کی جائے گی، بچوں کو لگائی جانے والی فائزر ویکسین کی کھیپ اس وقت موجود ہے، وقت کے ساتھ ساتھ فائزر کی مزید کھیپ بھی پاکستان منگوائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کا ڈیلٹا ویرینٹ بچوں کو زیادہ متاثر کر رہا ہے، 12 سال اور زائد عمر کے بچوں کے لیے موجودہ ویکسین محفوظ ہے۔