اسلام آباد:ایف آئی اے امیگریشن نے پاسپورٹ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔
نیواسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن نے مختلف افراد کے 28 پاسپورٹ بیرون ملک سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے مسافر کو گرفتار کرلیا۔حکام کے مطابق نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے براستہ دوحا جنوبی افریقا جانے والی نجی ائیرلائن کی پرواز کی بریفنگ جاری تھی کہ ایف آئی اے امیگریشن کے عملے نے سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے پاکستانی مسافر عثمان عارف کی پروفائلنگ کے دوران مشکوک حرکات پر سامان چیک کیا تو اس کے پاس سے مختلف افراد کے 28 پاکستانی پاسپورٹ برآمد ہوئے۔