مقبوضہ بیت المقدس:یہودی آبادکاروں کی جانب سے مسجداقصیٰ کی بے حرمتی
اسرائیلی پولیس کی فول پروف سکیورٹی میں یہودی آباد کاروں نے مسجدا قصیٰ کی بے حرمتی کی۔فلسطینی محکمہ اوقاف کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیاکہ درجنوں یہودی آباد کاروں، اسرائیلی طلبا اور انٹیلی جنس اہلکاروں سمیت درجنوں یہودی آبادکارمراکشی دروازے کے راستے مسجد اقصیٰ کے صحن میں داخل ہوئے۔ اس موقع پر انتہا پسند یہودی شرپسندوں کو مزعومہ ہیکل سلیمانی کے بارے میں مذہبی بریفنگ بھی دی گئی۔مذہبی رسومات کی ادائیگی کی آڑ میں اشتعال انگیز حرکات کا ارتکاب کیا گیا۔