شہباز شریف کی مشکلات میں اضافہ ، العریبیہ اور رمضان شوگر ملز کے منی لانڈرنگ کے ثبوت سامنے آگئے
لاہور : اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے خلاف25ارب روپےکی منی لانڈرنگ کیس میں العریبیہ ،رمضان شوگر ملز کے منی لانڈرنگ کے ثبوت سامنے آگئے، شوگر ملز کے چپڑاسی، کلرکس ودیگر ملازمین کے نام پر کروڑوں روپے منتقل کئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے خلاف25ارب روپےکی منی لانڈرنگ کیس میں رمضان ملز کے چپڑاسی، کلرکس ودیگر ملازمین کے نام 57 مشکوک اکاؤنٹس سامنے آگئے۔