شہبازشریف سیڑھی سے پھسل گئے، کمر میں تکلیف, مکمل آرام کا مشورہ
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور( ن) لیگ کے مرکزی صدر شہبازشریف گھر کی سیڑھی سے پھسل گئے اور ان کی طبیعت خراب ہوگئی ۔نجی ٹی وی کے مطابق شہبازشریف کے طبی معالجین نے معائنہ کیا اور ایکسرے لیے ۔ شہباز شریف کو ڈاکٹروں نے 2ہفتے مکمل آرام کا مشورہ دے دیا۔ شہبازشریف نے تمام سیاسی سرگرمیوں معطل کردیں۔