بھارتی بیٹر سوریاکمار یادیو نے محمد رضوان سے اہم اعزاز چھین لیا
بھارتی کرکٹ ٹیم کے دائیں ہاتھ کے بیٹر سوریاکمار یادیو نے پاکستانی وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان سے اہم اعزاز چھین لیا۔سوریا کمار یادیو ایک کلینڈر ائیر میں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں سب سے زیادہ چھکے مارنے والے بیٹر بن گئے۔ بھارتی بیٹر نے بدھ کے روز جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میں 3 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 50 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو کامیابی دلوائی۔سوریا کمار نے 2022 میں 21 ٹی ٹوئنٹی اننگز میں 45 چھکے مار کر یہ اعزاز اپنے نام کیا۔ اس سے قبل ایک کلینڈر ائیر میں سب سے زیادہ چھکےمارنے کا ریکارڈ پاکستان کے محمد رضوان کے پاس تھا۔