نگراں حکومت کے دور میں پہلی مرتبہ پٹرول اور ڈیزل سستا ہونے کا امکان
نگراں حکومت کے دور میں پہلی مرتبہ پٹرول اور ڈیزل سستا ہونے کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے، مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ روپے کی قدر میں میں بہتری سے پٹرول اور ڈیزل سستا ہو سکتا ہے۔ پٹرول اور ڈیزل مسلسل مہنگا ہونے کی وجہ سے عوام پریشان ہیں، نگراں حکومت کے دور میں 15 اگست سے 15 ستمبر تک پٹرول اور ڈیزل مسلسل مہنگا ہوا۔ نگراں حکومت نے پہلے 30 دن میں پٹرول 58 اور ڈیزل 56 روپے فی لیٹر ریکارڈ مہنگا کیا، نگراں حکومت پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں مسلسل 4 بار اضافہ کر چکی ہے۔ گزشتہ ہفتے وزیر تجارت گوہر اعجاز بھی پٹرول اور ڈیزل سستا ہونے کا اعلان کر چکے ہیں۔