پولیس اپنا قبلہ درست کرے، تفتیش کے دوران انصاف کے تقاضے پورے کرے اور مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کیلئے کوتاہی یا غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ وزیراعلی پنجاب
وزیراعلی محمد شہباز شریف نے ان خیالات کا اظہار ٹینٹ آفس میں سمن آباد لاہور اور حجرہ شاہ مقیم اوکاڑہ سے تعلق رکھنے والے دو مظلوم خاندانوں سے ملاقات کے دوران کیا۔ اجلاس میں ارکان قومی و صوبائی اسمبلی انسپکڑ جنرل پولیس پنجاب اور دیگر سنئیر حکام نے شرکت کی۔ اس موقع پر وزیراعلی نے سمن آباد قتل کیس کی پیروی میں کوتاہی برتنے پر پراسکیوٹر کو معطل کرنے کا حکم دیا جبکہ حجرہ شاہ مقیم میں ڈکیتی کے دوران قتل ہونے والی بیس سالہ لڑکی کے تمام ملزمان کوایک ہفتے میں گرفتارکرنے کا حکم دیا۔ وزیراعلی نے پولیس افسران کو ہدایت کی جرائم کی بیچ کنی ڈاکوؤں، بدمعاشوں، چوروں اور جرائم پیشہ افراد کو قانون کے کٹہرے میں لانا پولیس کی زمہ داری ہے۔ معاشرے سے جرائم کے خاتمے کیلئے پولیس اپنے فرائض جانفشانی سے ادا کرے