دہشتگردی کے خطرات کے پیش نظروفاقی پولیس کا سرچ آپریشن اکاون مشتبہ افراد کوگرفتارکرلیا گیا۔
اسلام آباد کے تھانہ شالیماراورتھانہ مارگلہ کی حدود جی نائن فور،ایف ٹین اورایف الیون میں وفاقی پولیس نے سرچ آپریشن کیا اور ان علاقوں سے اکاون مشتبہ افراد کو حراست میں لے کرانہیں تحقیقات کے لیے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا ہے۔ وفاقی پولیس کے ذرائع کے مطابق دارالحکومت میں دہشت گردوں کی جانب سے دہشتگردی کی کارروائیوں کی منصوبہ بندی کی اطلاعات ہیں جس کے پیش نظر روزانہ کی بنیاد پرشہری اوردیہی علاقوں میں مشکوک افراد کے خلاف سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے۔