توہین قرآن کی مبینہ ملزمہ رمشا مسیح کومزید چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیج دیا گیا
اسلام آباد کے تھانہ رمنا کی پولیس نے پہلے سے جاری چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پررمشا کو سخت سکیورٹی میں آج اسلام آباد کچہری میں جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا، کم عمراورذہنی پسماندہ بتائی جانے والی رمشا سے جج نے اس کا نام پوچھ کرتصدیق کی، کمرہ عدالت میں ملزمہ کی طرف سے کوئی وکیل پیش نہیں ہوا جبکہ ملزمہ کے اہل خانہ بھی وہاں نہیں تھے، پولیس کے تفتیشی آفیسر نے بتایاکہ لڑکی سے تفتیش کا عمل ابھی مکمل نہیں ہوا ہے جس کے لئے مزید مہلت درکار ہے، عدالت نے تفتیشی آفیسرکومقدمہ کا چالان جلد پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے لڑکی کومزید چودہ روزہ ریمانڈ پرجیل بھیج دیا.