پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ چودھری ذکاء اشرف ایشین کرکٹ کونسل کی ڈیلوپمنٹ کمیٹی کے چئیرمین منتحب ہوگئے.
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین چوہدری ذکاء اشرف کو دو سال کے لیےایشیئن کرکٹ کونسل کی ڈیولپمنٹ کمیٹی کے چیئرمین منتحب کیا گیا ہے اس سے قبل ڈاکٹر نسیم اشرف اوراعجاز بٹ اے سی سی کے چئیرمین منتحب ہوچکے ہیں۔چئیرمین پی سی بی چودھری ذکاء اشرف نے ایشین کرکٹ کونسل کا اجلاس ستمبر کےدوسرے ہفتے لاہور میں طلب کرلیا ہے،چیرمین کا کہنا ہے کہ اے سی سی کا لاہورمیں اجلاس طلب کرنے کا مقصد پاکستان کی دنیا بھر میں ساکھ بہتر کرنا ہے۔