راولپنڈی، گوجرانوالہ،سرگودھا ڈویژن کے علاوہ پشاور، مردان، کوہاٹ، فاٹا اور کشمیرمیں آج کہیں کہیں بارش کا امکان ہے
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا ڈویژن اور مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، کوہاٹ، اسلام آباد، فاٹا اور کشمیر میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے، جبکہ بنوں، ڈی آئی خان، لاہور، فیصل آباد ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ ابرکرم برسے گا،سب سےزیادہ درجہ حرارت تربت میں46 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ سبی 42، اوکاڑہ، رحیم یار خان، روہڑی، سکھر اور بھکر میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔