ملا عمردو برس پہلے انتقال کر گئے تھے اور یہ بات دانستہ افغان عوام اور طالبان کے دیگر دھڑوں سے چھپائی گئی: املا اختر
ملا عمر کی ہلاکت کے حوالے سے جاری تنازعات ابھی ختم نہیں ہو سکے،طالبان کے مختلف دھڑے اس بات پر ملا اختر منصور اور ان کے حمایتیوں سے ناراض نظر آتے ہیں کہ انہیں ملا عمر کی ہلاکت کا اس وقت کیوں نہیں بتایا گیا جب ان کا انتقال ہوا تھا اپنی سوانح عمری میں افغان طالبان کے موجودہ امیر ملا اختر منصور نے اعتراف کیا ہے کہ ملا عمر کی ہلاکت کی خبر جانتے بوجھتے چھپائی گئی اور اسے چند افراد تک محدود رکھا گیا تھا ،افغان طالبان کے مطابق ملا عمر دو برس پہلے ہلاک ہوئے تھے