ملک بھر میں تیل کی سپلائی بند کرنے کا اعلان کردیا
صوبائی حکومتوں کی جانب سے نافذ کردہ ود ہولڈنگ ٹیکس کے خلاف آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے ملک گیر ہڑتال کا اعلان کردیا، ہڑتال کے باعث ملک بھر میں پیٹرول اور فرنس آئل کی سپلائی بند ہونے کا امکان ہے۔ آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کے رہنما حاجی اکرم خان درانی کا کہنا ہے کہ 30ہزار روپے فی ٹینکر سیلز ٹیکس لگایا جا رہا ہے، جو کسی قیمت پر منظور نہیں کیا جائے گا، اپنے مطالبات کی منظوری تک ہڑتال جاری رکھیں گے، ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے ہم سے اب تک کوئی رابطہ نہیں کیا، آئل ٹینکرز کی ہڑتال کے باعث پٹرولیم مصنوعات کی قلت کاخدشہ پیدا ہوگیا ہے جبکہ پٹرولیم کمپنیاں ہڑتال کی کال ختم کرانے کےلیےسرجوڑ کر بیٹھ گئی ہیں۔