دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کیساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیںجرمن وزیر خارجہ فرینک والٹر
اسلام آباد میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے جرمن وزیر خارجہ فرینک والٹر سے ملاقات کی۔ملاقات میں افغانستان کی صورتحال سمیت علاقائی اور عالمی امور پر بات چیت کی گئی۔مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ پاکستان اور جرمنی کے درمیان تجارت کے بہترین مواقع ہیں۔انہوں نے کہا کہ ۔آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے ۔ پاکستان دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پر عزم ہے۔مشیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان تمام ہمسایہ ممالک سے بہتر تعلقات کا خواہاں ہے ۔اس موقع پر فرینک والٹر نے کہا کہ دنیا دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو تسلیم کرتی ہے۔افغانستان میں امن کی کوششوں کیلئے پاکستان کا کردار قابل تعریف ہے۔انہوں نے کہا کہ جرمنی دہشتگردی سمیت تمام چیلنجز سے نمٹنے کیلئے پاکستان کو بھرپور تعاون فراہم کرے گا