CIA کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ1981 میں اندرا گاندھی نے پاکستان کی ایٹمی تنصیبات پر ملٹری آپریشن کا منصوبہ بنایا تھا
بھارت کی سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی کی جانب سے ایک اور تہلکہ خیز انکشاف سامنے آیا ہے، سابق بھارتی وزیراعظم اور کانگریس لیڈر اندرا گاندھی نے پاکستان کے ایٹمی پروگرام پر حملے کی منصوبہ بندی کی تھی ، جبکہ اس حملے کا مقصد پاکستان کو ایٹمی طاقت بننے سے روکنا تھا ، رپورٹ کے مطابق یہ منصوبہ 1981 میں بنایا گیا تھا ، جبکہ حملے کے حوالے سے وزیراعظم اندرا گاندھی نے سنجیدگی سے اس وقت سوچا جب امریکا پاکستان کو ایف سولہ جیٹ طیارے دینے کے بہت قریب تھا ، بھارتی حکومت کو خطرہ تھا کہ پاکستان ایٹمی طاقت بننے جا رہا ہے، اور امریکا کی بھی اس بارے میں رائے یہی تھی، سی آئی اے رپورٹ کے مطابق اگر دو تین ماہ میں بھارت کے خدشات زیادہ بڑھتے تو اندرا گاندھی کے منصوبے پر عمل کرتے ہوئے پاکستان ایٹمی تنصیبات پر حملہ کیا جانا تھا ، اور اس حوالے سے منصوبہ بندی بھی مکمل کر لی گئی تھی ، سی آئی اے کے مطابق جب یہ رپورٹ تیار کی جا رہی تھی تب اندرا گاندھی نے حملے کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا تھا ، جبکہ پاکستان کے ایٹمی طاقت بننے کے پیش نظر اندرا گاندھی نے بھارت کو اپنا نیوکلیئر پروگرام تیز کرنے کی ہدایت بھی کی ،انیس سو اکیاسی میں صحرائے تھر میں بھارت نے زیرزمین ایٹمی تجربات کرنے کی بھی تیاری کی تھی ، اور پاکستان کے ایٹمی تجربے کے ایک ہفتے بعد بھارت نے اپنا ایٹمی تجربہ کرنا تھا ، اندارا گاندھی کے مطابق پاکستان اگر ایٹمی طاقت بنا تو بھارت کی قومی سلامتی کوشدید خطرہ لاحق ہو گا ، رپورٹ کے مطابق بھارت دیکھو اور انتظار کرو کی حکمت عملی پر عمل پیرا تھا ، انڈیا ری ایکشن ٹو نیوکلیئر ڈولیپمنٹ ان پاکستان نامی رپورٹ آٹھ ستمبر انیس سو اکیاسی کو سی آئی اے نے تشکیل دی تھی، جبکہ بارہ صفحات کی اس رپورٹ کو کانٹ چھانٹ کر کے رواں سال جون میں سی آئی اے نے اپنی ویب سائٹ پر بھی شائع کیا تھا