پیرس ادبی فورم اور غزالی ایجوکیشن ٹرسٹ کے زیر اہتمام مزاحیہ مشاعرےاور چئیریٹی ڈنر کا انعقاد ۔پاکستان کے نامور دانشور اوریا مقبول جان ،خالد مسعود اور پروفیسر انور مسعود کی شرکت۔

اردو ، فارسی اور پنجابی کے نامور شاعر پروفیسر انور مسعود نے اپنی شاعری اور گفتگو سے محفل لوٹ لی۔ پاکستان کے نامور دانشور تاریخ دان اور کالم نگار اوریا مقبول جان نے دنیا میں تہذیبوں کے ارتقاء ، انقلاب فرانس اورپاکستان کے قیام ہر تفصیلی روشنی ڈالی ۔ نامور مزاحیہ شاعر اور کالم نگار خالد مسعود نے اپنے کلام سے حاضرین کوخوب محظوظ کیا ۔ غزالی ایجوکیشن ٹرسٹ کیلئے پیرس کے مخیر حضرات نے دل کھول کر فنڈز دئے۔ تحریک انصافکے کو آرڈینیٹر چوہدری گلزار لنگڑیال ، پاکستان پریس کلب پیرس وومن ونگ کی صدر آصفہ ہاشمی ، اخلاق احمد ،الطاف احمد ، مرزا خالد بشیر ، قمر محمد اور دیگر نے فنڈز دئے۔ پیرس ادبی فورم کی صدر نامور شاعرہ سمن شاہ نےغزالی ٹرسٹ کو اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا اور اپنے پیغا م میں غزالی ایجوکیشن ٹرسٹ کو پاکستان میں روشنیپھیلانے کی کوششوں پر انہیں مبارکباد ی سمن شاہ نے مذید کہا کہ ایک چینی کہاوت ہے اگر ایک سال کی منصوبہ بندیکرنی ہے تو فصلیں اگاؤ اگر سو سال کی منصوبہ بندی کرنی ہے تو درخت لگاؤ اور اگر ایک ہزار سال کی منصوبہ بندیکرنی ہے تو تعلیم میں سرمایہ لگاؤاور آخر میں انہوں نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ، پیرس کے مقامی شعراء ملک عاکفغنی ، ممتاز ملک کے علاوہ وقار بخشی پیرس ادبی فورم کے چیف آرگنائزر، آصف جاوید عاصی جوائنٹ سیکریٹریمقبول الہی شاکر،عاشق حسین و دیگر نے بھی اپنا کلام سنایا۔ اس پروگرام میں پیرس کی سیاسی ، سماجی ، ادبی اورکاروباری شخصیات اور خواتین نے بھرپور شرکت کی یہ یادگار محفل بہت عرصہ تک یاد رکھی جائیگی۔ ۔۔۔