سندھ ہائیکورٹ میں ایم کیو ایم پر پابندی سے متعلق درخواست دائر کردی گئی

ایڈووکیٹ مولوی اقبال حیدر کی جانب سے متحدہ قومی موومنٹ پر پابندی کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے،،، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ رہنماء ایم کیو ایم نے پاکستان کے خلاف نعرہ لگایا، ان پر اور دیگر رہنماؤں پر غداری اور بغاوت کے مقدمات ہیں،،، درخواست میں کہا گیا ہے کہ ایم کیو ایم کا تعلق را سے ہے، اس پارٹی پر فوری پابندی عائد کی جائے،،، عدالت نے درخواست پر الیکشن کمیشن، ایم کیو ایم کے رکن قومی و صوبائی اسمبلی سمیت دیگر کو آئندہ تاریخ کیلئے نوٹس جاری کر دئیے ہیں