وزیرعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے یوسی اور تعلقہ کی سطح پر بے گھر افراد کا سروے اور 6ہزار گھروں کی تعمیر کا حکم دے دیا

وزیراعلیٰ سندھ نے بےنظیر بھٹو ہاؤسنگ سیل کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ وہ بے نظیر بھٹو کے خواب کو سچ کر دکھانا چاہتے ہیں تاکہ صوبے میں بے گھر افراد کو گھر دیئے جا سکیں۔ مراد علی شاہ نے افسران کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ یونین کونسل کی سطح پر سروے کرکے بے گھر افراد کا پتہ چلایا جائے۔ بے نظیر بھٹو ہاؤسنگ سیل کے انچارج نذیر جمالی نے بتایا کہ اسکیم کے تحت پانچ ہزار چھے سو گھروں کی تعمیر مکمل کرلی گئی ہے جبکہ خیر پور میں 80 گز کے پلاٹس بھی موجود ہیں۔ یہ پلاٹ دس ہزار سے کم آمدنی والے افراد کو دیئے جائیں گے۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے فیز تھری میں چھے ہزار گھر بنانے کا حکم بھی دیا جو کہ ہر ضلع میں تعمیر کئے جائیں گے