وزیر اعظم نواز شریف چیک اپ کیلئے بیرون ملک جاتے ہیں اور یہاں غریب آدمی کو پوچھنے والا کوئی نہیں : عمران خان

پشاور میں صحت انصاف کارڈ کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ جب تک ظلم کا نظام قائم رہے گا تب تک برکت نہیں پڑے گی۔ وزیر اعظم نواز شریف چیک اپ کیلئے بیرون ملک جاتے ہیں جس پر کروڑوں روپے خرچ ہوتا ہے ۔ انہیں پاکستان میں ہسپتالوں کی کوئی فکر نہیں ۔۔۔ملک کا پیسہ انسانوں پر خرچ ہونا چاہیے . چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا انصاف کارڈ کا اجرا پورے صوبے میں کیا جائے گا اور اس میں کوئی تفریق نہیں کی جائے گی ۔۔خیبر پختون خواب میں ہسپتالوں کا نظام بہتر ہوا ہے ،،شوکت خانم مثالی ہسپتال ہے جہاں مفت اور بلا امتیاز علاج کیا جاتا ہے ،انہوں نے کہا صوبے میں جو منصوبے شروع کررہے ہیں ،،وہ پورے ملک کیلئے مثال بنیں گے۔