شاہد آفریدی کو بغیر کھیلے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ کے آل راؤنڈرز میں ایک درجہ ترقی مل گئی

آئی سی سی کی بیٹنگ رینکنگ میں کوئی پاکستانی ٹاپ 10 کا حصہ نہیں بن سکا، کوہلی بیٹنگ اور سموئل بدری بولنگ میں پہلی پوزیشن پر فائز ہیں۔ امریکا میں ویسٹ انڈیز اور بھارت کے درمیان پہلے ٹوئنٹی 20 میچ کے ایک اوورمیں پانچ چھکے لگانے لوئس ایک ساتھ 288 درجے کی اڑان بھرکر 51 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔ راہول کے110 رنز ناٹ آؤٹ نے انھیں 67 پوائنٹس کی ترقی دلاتے ہوئے 31 ویں نمبر پر پہنچا دیا۔ ویسٹ انڈیز تیسرے نمبر پر موجود ہے مگر دوسری پوزیشن پر فائز بھارتی ٹیم سے اس کا فاصلہ صرف ایک پوائنٹ باقی رہ گیا ہے ، نیوزی لینڈ کی ٹیم بدستور نمبر ون ہے۔ٹی ٹونٹی ٹیم رینکنگ میں پاکستان کا ساتواں نمبر ہے