پاکستان نے دہشتگردی کی جنگ میں بہت خمیازہ بھگتا، پاکستان کی قربانیوں کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا : امریکی وزیر خارجہ

نئی دہلی میں طلبا سے خطاب کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ نے بھارت کو الزامات کا کرارا جواب دیا، کہا کہ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پچاس ہزار سے زاند قربانیاں دیں، پاکستان کی قبربانیوں کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا، انہوں نے بھارت پر واضح کردیا کہ یہ بات صاف ہے کہ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف بہت سے اقدامات کئے، پاکستان دہشت گردوں کیخلاف کارروائی کرتا ہے تو دہشت گرد جوابی حملے کرتے ہیں، پاکستان نے دہشتگردی کی جنگ میں بہت خمیازہ بھگتا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اسلام ایک عظیم مذہب ہے جسے دہشت گردوں نے ہائی جیک کر رکھا ہے، کوئی بھی ملک اکیلا دہشتگردی کے خلاف نہیں لڑ سکتا، اس کیلئے عالمی سطح پر مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے، جان کیری نے کشمیر کا نام لئے بغیر کہا کہ پر امن احتجاج کی اجازت سب کو ہونی چاہیے، تمام شہریوں کےحقوق کا تحفظ ہمارا فرض ہے۔