پانامالیکس کی تحقیقات سپریم کورٹ ججز کی سربراہی میں کمیشن سےکرائی جائیں : سینیٹر اعتزاز احسن
پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر اعتزاز احسن نے مطالبہ کیا کہ پانامالیکس کی تحقیقات سپریم کورٹ ججز کی سربراہی میں کمیشن سےکرائی جائیں، انہوں نے بتایا کہ متحدہ اپوزیشن کی جانب سے پاناما لیکس کی تحقیقات کیلئے بل سینیٹ میں جمع کرادیا ہے، بل میں وزیراعظم سمیت کسی سے امتیازی سلوک نہیں کیا گیا، حکومت کو بل پر اعتراض نہیں ہونا چاہئے، چھ سو تیس افرادکیخلاف پاناماپیپرزمیں انکشاف ہواان کیخلاف تحقیقات ہونی چاہیئں ، ان کا کہنا تھا کہ بل کے ضابطہ کار کے تحت تمام شخصیات سے تحقیقات ہوں گی، ملک سےباہربھیجےگئےسرمائےکی کھوج کیلیےفرانزک آڈٹ تجویزکیاہے، جن کانام آیاوہ نامزدججزکو اکاؤنٹس کی رسائی کامختارنامہ دینےکے پابند ہونگے، تحقیقات کےلئے کمیشن مکمل با اختیار ہوگا، اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ حکومت فرانزک آڈٹ کی طرف نہیں جارہی، فرانزک آڈٹ کے بغیر پراپرٹی کی تحقیقات ممکن نہیں، حکومت سے درخواست ہے کہ اس معاملے پر نظر ثانی کرے۔