نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے میچ میں کراچی وائٹس نےلاہور وائٹس کو سات وکٹوں سے ہرا دیا

راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کراچی وائٹس نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا،لاہورکی ٹیم نے مقررہ اوورز میں چار وکٹوں پر ایک سو اٹھہتر رنز بنائے۔عمر اکمل اکیاسی اورسلمان بٹ تہتر رنز کیساتھ نمایاں بلے باز رہے۔ سہیل خان نے دو جبکہ طارق ہارون اور فراز احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ،جواب میں کراچی وائٹس نے مطلوبہ ہدف تین وکٹوں پراٹھارہویں اوور میں حاصل کرلیا، کپتان اکبر الرحمان نے ناقابل شکست پینسٹھ رنز بنائے جس پرانہیں مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔