جہلم میں قومی اسمبلی کے حلقہNA-63ور وہاڑی میں پنجاب اسمبلی کے حلقہPP-32 میں ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ جاری ہے

جہلم میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے تریسٹھ پر ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ چارلاکھ ستائیس ہزار سے زائد ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کر رہے ہیں جن میں ایک لاکھ اٹھانوے ہزار نوسو خواتین ووٹرز شامل ہیں۔ تین سو چودہ پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں جن میں انتالیس پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دیا گیا ہے۔ چار امید وار الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔ مسلم لیگ ن کے نوابزادہ مطلوب مہدی اور پی ٹی آئی کے فواد حسین چوہدری میں کانٹے کا مقابلہ ہے۔ دوسری جانب پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی دو سوبتیس وہاڑی ون میں بھی ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ جاری ہے۔ ایک لاکھ اکانوے ہزار سے زائد ووٹرز حق رائے دہی استعمال کررہے ہیں۔ پی پی دو سوبتیس میں ایک سو ستاون پولنگ اسٹیشن قائم ہیں۔ گیارہ امیدواوں مد مقابل ہیں۔ پولنگ کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔ ریٹرننگ افسرکے حکم پر پولنگ سٹیشنز کے اندر اور باہر فوج تعینات ہے۔