لاکھوں عازمین حج نے رات منی میں قیام کیا، آج رکن اعظم وقوف عرفات ادا کریں گے
Nats Labaik Allah huma Labaik
فضاؤں میں لبیک اللھم لبیک کی صدائیں، رنگ و نسل سے بالا،عازمین حج حجاز مقدس میں جمع، تن پر ایک ہی لباس، ہر دل اللہ کی محبت سے سرشار، مناسک حج کا آغاز ہو گیا، منی میں دنیا کی سب سے بڑی خیمہ بستی آباد ،رات منی میں قیام کے بعد فریضہ حج کے اہم رکن وقوفہ عرفات کی ادائیگی کیلئے میدان عرفات میں دنیا کا سب سے بڑا اجتماع ہو گا، میدان عرفات میں ظہر اور عصر کی نمازیں ایک ساتھ ادا کی جائیں گی ، امام کعبہ مسجد نمرہ میں خطبہ حج دیں گے اور حجاج ﷲ رب العزت کے حضور ذکر و تسبیح کے ساتھ ساتھ خصوصی دعائیں کریں گے
نماز مغرب سے قبل میدان عرفات چھوڑنے کا حکم ہے اور ایک ساتھ لاکھوں افراد میدان عرفات سے مزدلفہ رواں ہوں گے، مزدلفہ میں حجاج کرام مغرب اور عشاء کی نماز ایک ساتھ ادا کریں گے اور رات کھلے آسمان تلے قیام کریں گے۔ نماز فجر کی ادائیگی کے بعد حجاج منیٰ میں قائم خیموں میں جائیں گے اور قربانی کے بعد بال منڈوائیں گے۔ پہلے دن شیطانوں کو کنکریاں مارنے کے بعد حجاج مکتہ المکرمہ جا کر مسجد الحرام میں طواف زیارت کریں گے۔ اس کے بعد دوسرے اور تیسرے دن بھی شیطان کو کنکریاں مارنا حج کے رکن اعظم میں شمار ہوتا ہے۔ تینوں دن منیٰ میں رات کا ایک خاص پہر گزارنا تمام حجاج پر واجب ہے۔ تیسرے دن شیطان کو کنکریاں مارنے کے بعد تمام حاجی مکہ روانہ ہوں گے اور اس طرح مناسک حج کی تکمیل ہو جائے گی۔