فضائی حملے ميں کم از کم 5شہری اور 2فوجی مارے
يمنی دارالحکومت کے قریب ايک حفاظتی چوکی پرفضائی حملے ميں کم از کم پانچ شہری اور دو فوجی مارے گئے ہيں۔ عينی شاہدين کے مطابق صنعاء سے دس کلوميٹر مغرب کی طرف واقع مساجد ضلعے ميں کی گئی اس کارروائی ميں ايک ٹيکسی پر سوار پانچ افراد ہلاک ہوئے۔ دھماکے کے سبب ٹيکسی ايک گيس اسٹيشن سے جا ٹکرائی جس کے نتيجے ميں ريسکيو کی کارروائياں بھی متاثر ہو رہی ہيں۔ سعودی قيادت ميں قائم اتحاد يمن ميں حوثی باغيوں کے خلاف مارچ دو ہزار پندرہ سے برسر پيکار ہے،، سعودی کارروائی کا مقصد يمن ميں عالمی برادری کی حمايت يافتہ حکومت کا قيام ہے،،اس جنگ ميں اب تک دس ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہيں