پشاور میں ڈینگی مچھر کے وار جاری ہیں۔ ڈینگی مچھرکے کاٹنے سے متاثر ہوکر شہری ہسپتالوں میں پہنچ رہےہیں
پشاور میں ڈینگی مچھر کے وار جاری ہیں۔ ڈینگی مچھرکے کاٹنے سے متاثر ہوکر شہری ہسپتالوں میں پہنچ رہےہیں۔ حکام کے مطاب پشاور کے مختلف سرکاری ہسپتالوں میں تاحال سا سو بیس مریض زیر علاج ہیںپشاور کے کے ٹی ایچ ہسپتال، لیڈی ریڈنگ ہسپتال ، حیات آباد میڈیکل کمپلیکس اور نصیر اللہ بابر ہسپتال میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ پشاور میں ڈینگی وائرس کا شکار ہوکر موت کے منہ میں جانیوالے شہریوں کی تعداد بارہ ہوچکی ہے۔ شہر میں پنجاب حکومت کی جانب سے قائم موبائل ہیلتھ یونٹ بھی شہریوں کو طبی امداد اور ادویات فراہم کررہے ہیں۔ کے پی حکومت کی جانب سے ڈینگی مچھر کے خاتمے کیلئے مچھر مار سپرے بھی جاری ہے۔