وفاقی حکومت نے تحریک انصاف کی قانونی ٹیم کے اہم رکن انور منصور کو اٹارنی جنرل پاکستان تعینات کردیا
وزارت قانون نے صدر مملکت کی منظوری کے بعد انور منصور کی بطور اٹارنی جنرل تعیناتی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ، اٹارنی جنرل کا عہدہ بیرسٹر خالد جاوید کے استعفے کے بعد خالی ہوا تھا، خالد جاوید کو نگران دور حکومت میں اٹارنی جنرل تعینات کیا گیا تھا لیکن نئی حکومت کے قیام کے بعد انہوں نے بطور اٹارنی جنرل کام جاری رکھنے سے انکار کردیا تھا،خالد جاوید کے انکار کے بعد وزارت قانون نے انور منصور کو اٹارنی جنرل تعینات کرنے کی سمری تیار کرکے وزیر اعظم کو ارسال کی، وزیراعظم کی سفارش کے بعد صدر مملکت نے بھی انکو تعینات کرنے کی منظوری دی، انور منصور پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس میں تحریک انصاف جبکہ تارکین وطن کو ووٹ کی سہولت دینے سے متعلق عمران خان کی درخواست کی پیروی بھی کر رہے ہیں