پنجاب فوڈ اتھارٹی نے آلودہ پانی فروخت کرنے والے 3 واٹر فلٹریشن سیل کر دیے

Aug 31, 2018 | 00:46

ناقص پانی، غیر معیاری اشیاء خوردونوش فروخت خرنے والوں کے خلاف کاروائی

ضرور پڑھیں: Maarka 18 September 2018

لاہور:  پنجاب فوڈ اتھارٹی نے آلودہ پانی فروخت کرنے والے 3 واٹر فلٹریشن سیل کر دیے۔پانی کی چیکنگ کے لیے مخصوص واٹر سیفٹی ٹیمز نے شہر کے مختلف علاقوں میں کاروائی کی, سمارٹ فلو، پیور گرین اور سمارٹ واٹر فلٹریشن پلانٹس فلٹرز تبدیل نہ کرنے پرسیل کر دیا گیا۔کیپٹن (ر) محمد عثمان

 بوتلوں پر پی ایف اے کا لوگو استعمال کرنے اور آر او پلانٹ کی عدم موجودگی پر کاروائی کی گئی۔

 فلٹریشن پلانٹس کے پانی کے لیب ٹیسٹ عدم موجود،مشینری زنگ آلود پاےی گئی۔فلٹریشن پلانٹس کے فلنگ ایریا میں کیمیکل ڈرمزکی موجودگی،صفائی کے ناقص انتظامات، حشرات کی بھرمار پائی گئی۔

 سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق صوبہ بھر میں بوتل واٹر اور فلٹریشن پلانٹس کو چیک کیا جا رہا ہے۔

 لیب رپورٹس فیل ہونے یا ناقص انتظامات پر فوری کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے,

 تمام متعلقہ ٹیموں کو بروقت کاروائی اور رپورٹس مکمل کر نے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

مزیدخبریں