روس کا نئے دفاعی میزائل کا کامیاب تجربہ
روس کی فوج نے قازخستان میں Sary-Shagan کی تجربہ گاہ سے ایک نئے دفاعی میزائل کاکامیاب تجربہ کیاہے۔ایک بیان میں روس کی وزارت دفاع نے کہاہے کہ نیامیزائل چارکلومیٹر فی سیکنڈ کی رفتارسے ہدف تک پہنچ سکتاہے اور دنیامیں اس کاکوئی ثانی نہیں ہے۔بیان میں کہاگیا کہ اس کامطلب ہے کہ یہ میزائل دشمن کے وارہیڈ کو زیادہ سے زیادہ بلندی اور فاصلے پر کامیابی سے تباہ کرے گا۔بیان میں مزیدکہاگیاکہ مستقبل قریب میں ممکنہ طورپرمیزائل کی بڑے پیمانے پرتیاری شروع کی جائے گی جسے بتدریج 1995ء سے زیراستعمال میزائلوں سے تبدیل کردیاجائے گا۔