جعلی اکاؤنٹس کیس: آصف زرداری کی آج بینکنگ کورٹ میں پیشی کا امکان

Aug 31, 2018 | 09:42

بینکنگ کورٹ میں منی لانڈرنگ میگا اسکینڈل کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری پیش ہوئے۔ ایڈووکیٹ فاروق ایچ نائیک کا کہنا تھا کہ آصف علی زرداری کی اسلام آباد ہائی کورٹ نے پندرہ دن کیلئے حفاظتی ضمانت منظور کی تھی۔ عدالت سے استدعا ہے کہ یہاں بھی ضمانت منظور کی جائے۔ عدالت نے آصف علی زرداری کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرتے ہوئے انہیں بیس لاکھ کے مچلکے جمع کرانے کا بھی حکم دیا۔ غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے آصف علی زرداری کا ایک سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ آپ لوگ یہیں پر رکیں میں بس فوری ہیلی کاپٹر سے واپس آتا ہوں۔ آپ اگر بلائیں گے تو میں روز کورٹ آجایا کروں گا۔واضح رہے کہ منی لانڈرنگ کیس میں اومنی گروپ کے مالک عبدالمجید اور ان کے بیٹے عبدالغنی گرفتار ہیں جبکہ اسی کیس میں فریال تالپور نے عبوری ضمانت حاصل کرا رکھی ہے

سابق صدر کی بینکنگ کورٹ آمد سے پہلے سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیموں نے سرچنگ کی۔ اور سراغ رساں کتوں کی بھی مدد لی گئی۔

مزیدخبریں